[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ کے اجراء کی سہولت متعارف کرا دی

نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ کے اجراء کی سہولت متعارف کرا دی
گھر بیٹھے صرف 10 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں

نادرا نے پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ کے اجراء اور تجدید کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ایک پریس کانفرنس میں وفاقی  وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے Pak Identity نامی آن لائن  سہولت کا افتتاح  کیا اور کہا وہ  پاسپورٹ کے حصول اور تجدید کے عمل کو بھی آن لائن کرنا چاہتےہیں۔اس سہولت کے متعارف ہونے کے بعد کسی کو شناختی کارڈ کے حصول اور تجدید کے لیے نادرا کے دفاتر میں لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ صرف ایسے شہری جن کا شناختی کارڈ پہلی بار بن رہا ہے، انہیں بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایک دفعہ نادرا کے دفتر جانا ہوگا۔اس سہولت میں شہری کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے فیس جمع کرا کر گھر بیٹھے، پاکستان میں یا بیرون ملک، اپنے شناختی کارڈ حاصل کر سکتےہیں۔کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے علاوہ  نادرا سہولت سنٹر میں بھی آرڈر نمبر بتا کر فیس جمع کرائی جا سکتی  ہے۔
نادرا آن لائن پورٹل کی درج ذیل خصوصیات ہیں۔
•    شناختی کارڈ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت
•    کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن پے منٹ کی سہولت
•    گھر بیٹھے پاکستان یا بیرون صرف 10 دن میں شناختی کارڈ کا حصول

نادرا کی آن لائن شناختی کارڈ کے حوالے سے درج ذیل خدمات فراہم کر رہا ہے
•    سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ، پہلی بار  شناختی کارڈ کےلیے اپلائی کرنے کی سہولت
•    چوری، گمشدگی وغیرہ کی صورت میں نئے شناختی  کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت
•    مدت معیاد ختم پر نئے  شناختی کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت
•    شناختی کارڈ میں معلومات کی تبدیلی کے لیے اپلائی  کرنے کی سہولت
•    شناختی کارڈ کو چپ والے سمارٹ آئی ڈی سے بدلنے کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت
•    اپلائی کرنے کے بعد شناختی کارڈ کا سٹیٹس ٹریک کرنے کی سہولت

نادرا کے آن لائن شناختی کارڈ کے پورٹل تک رسائی  کے لیے یہاں کلک کریں

مزید معلومات کے لیےدرج ذیل روابط دیکھیں
آن لائن شناختی کارڈ اپلائی کرنے کے لیے ضروری کاغذات  کی تفصیل کے لیے یہاں  کلک کریں

شناختی کارڈ کی فیس  کی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search