[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

ملتان : ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانی شیڈول میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

ملتان : ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانی شیڈول میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

 ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خلاف مرغا بن کر انوکھا احتجاج، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔
چونگی نمبر 6 پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایمرسن کالج کے طلبا نے مرغا بن کر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔
مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول تبدیل ہونے سے 4 سالہ پروگرام کا دورانیہ 6 سال ہو جائے گا جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایوننگ کلاسز ختم کردی ہیں جس سے بھی طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search