[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Transcripts Distribution in M.A Islamiat Students GEC Multan

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیرِاہتمام پروقار تقریب کا انعقاد

Transcripts Distribution in M.A Islamiat Students GEC Multan


گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں شعبہ علومِ اسلامیہ کےسیشن2013-2015 کےایم-اے اسلامیات کے کامیاب طلبہءوطالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی شعبہ علومِ اسلامیہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب تھے۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان
پروفیسر محمد اسماعیل چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر منصور شاہ، پرنسپل گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان ڈاکٹر محمد حسین آزاد، ڈاکٹر محمد سعیدالرحمان اور ڈاکٹر محمد ادریس لودھی تھے ۔
اس موقع پرگورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے اساتذہ،وائس پرنسپل پروفیسرڈاکٹرنعمت الحق، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اعظم پرویز، پروفیسرڈاکٹر پرویز، پروفیسر رانا دلشاد، پروفیسرحافظ محمد سلیم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
سربراہِ ادارہ پرفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اس مشکل کام کو ممکن بنانےمیں وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ آرٹس، کنٹرولر امتحانات اور بہاولدین زکریا یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ انتہائی مشکل کام پایہءتکمیل کو پہنچا۔
تقریب کے اختتام پر صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر محمد اسلم ملک نے تقریب کے انعقاد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور کالج عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
Transcripts Distribution in M.A Islamiat Students GEC Multan

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search