زکریا یونیورسٹی: ایمرسن کالج کے طلبا کورزلٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ
کنٹرولر امتحانات نے نوٹس لیکر اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کیلئے باقی کام موخر کئے جائیںملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی نے ایمرسن کالج کے طلبا کورزلٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے ایمرجنسی لگادی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کنٹرولر امتحانات نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کہ ایمرسن کالج کے طلبا کو رزلٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے اجلاس طلب کرلیا جس میں بتایا گیا کہ سٹاف کی کمی کے باعث ایمرسن کالج کے رزلٹ کارڈ جاری ہونے میں تاخیر ہورہی ہے جب تک سٹاف پورا نہیں ہوگا معاملہ حل نہیں ہوگا جس پر ڈاکٹر مطاہر اقبال نے کہا کہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اس کے لئے باقی کام موخر کئے جائیں پہلے ایمرسن کالج کے نتائج اور کارڈز جاری کئے جائیں موجودہ سٹاف اس سلسلے میں اضافی کام کرے تاکہ یونیورسٹی کا مثبت تاثر سامنے آسکے ۔جس کے بعد رزلٹ کارڈز کے لئے کام شروع کردیا گیا ۔