Cell Phones & Without Uniform Students will not be allowed in College
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز میں موبائل فون لانے اور بغیر یونیفارم آنیوالے طلبہ کو جرمانے کرنے کی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایچ ای ڈی نے تمام کالجز کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ کالج میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ادارے میں طلبا وطالبات پر پابندی لگائی جائے کہ وہ موبائل فون نہ لائیں اگر کوئی سیل فون لیکر آتا ہے تو اس پر ایک ہزار روپے جرمانہ اوروارننگ جاری کی جائے اسی طرح کوئی ادھوری یونیفارم پہن کر آتا ہے تو اسے دو سو روپے اور اگرکوئی بغیر یونیفارم آتا ہے تو اسے 500روپے جرمانہ کیاجائے ، اس سلسلے میں طلبا کے اہل خانہ کو بھی پابندیوں کے بارے میں آگاہ کیاجائے ۔