[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Laptop Distribution Schedule 2018 for BISE Multan

میٹرک پاس طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا شیڈول جاری


16 مئی 2018

پنجاب حکومت کو اپنے اقتدار کے آخری ایام میں بالآخر تعلیمی بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات میں 70 فیصد سے زائد نمبرز لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی یاد آ گئی ہے میٹرک سالانہ امتحان 2017 کے کامیاب امیدواران کے ساتھ ساتھ تین سال قبل پاس ہونیوالے میٹرک سالانہ امتحان 2015 ء کے طلبہ بھی لیپ ٹاپ کے تحقہ سے مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی بورڈز کے میٹرک امتحانات کے 70 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کیلئے کئی سالوں سے تعطل کا شکار لیپ ٹاپ تقسیم کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے تعلیمی بورڈ ملتان ذرائع کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 2015ئ‘ 2016ء اور 2017ء کے طلبا و طالبات کیلئے دس ہزار سے زائد لیپ ٹاپ کے دو کنٹینرز ملتان پہنچ گئے ہیں اور لیب ٹاپ تقسیم کا عمل جمعہ 18 مئی سے شروع ہو گا۔ جمعہ 18 مئی کو میٹرک سالانہ امتحان 2015ء کے 70 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے جائینگے۔ اسی طرح میٹرک سالانہ امتحان 2016ء کے طلبا و طالبات کو ہفتہ 19 مئی اور میٹرک سالانہ امتحان 2017ء کے طلباء طالبات میں سوموار 21 مئی کو لیپ ٹاپ دیئے جائینگے۔ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی فراہمی طویل عرصے سے تعطل کاشکار ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات اور انکے والدین مایوسی کا شکار ہو چکے تھے جنہوں نے موجودہ حکومت کے آخری ایام میں اچانک اتنی بڑی تعداد میں لیپ ٹاپ کی تقسیم پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Laptop Distribution Schedule 2018 for BISE Multan

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search