Check Free If Your SIM is Verified or Not
کیا آپ کی سم کی تصدیق ہوچکی ہے؟ مفت میں معلوم کریں۔
تمام کمپنیوں نے تصدیق کا سٹیٹس بنانے کے لیے مفت سروس شروع کر دی ہے۔
پی ٹی اے کی ہدایت پر تمام موبائل کمپنیوں نے موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔13 اپریل 2015 تک سم کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں سم کو بلاک کر دیا جائے گا۔
سم کی تصدیق کی کیفیت کے بارے میں مختلف کمپنیوں نے مختلف طرح کی سہولت پیش کی ہوئی ہے جس کی مدد صارفین معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا ہمارے موبائل سم کی تصدیق مکمل ہو چکی یا نہیں۔مفت سروس کی وجہ سے تمام صارفین کو ایک دفعہ ضرور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
آپ کے نام پر کتنی موبائل سمز ہیں؟
یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کے نام پر کتنی موبائل سمز ہیں کسی بھی موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر(بغیر ڈیش کے) کے لکھ کر 668 پر بھیج دیں۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو اس شناختی کارڈ نمبر پر جاری کی گئی سموںکی تعداد معلوم ہو جائے گا۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔ انٹرنیٹ پریہی سروس حاصل کرنے کے لیے http://cnic.sims.pk وزٹ کریں۔خالی خانے میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور Submit کا بٹن دبا دیں۔فوراً ہی آپ کے سامنے آپ کے شناختی کارڈ پر جاری کی گئی سمز کی تعداد آ جائے گی۔سموں کی تعداد اور آپ کے پاس موجود سموں سے آپ کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے نام پر کتنی ایسی سمیں ہیں جن کا آپ کو معلوم نہیں۔ اس کے بعد فرداً فرداً تمام سموں کی تصدیق کے لیے ذیل میں دئیے گئے طریقےپر عمل کرتے ہوئے تسلی کر لیں کہ آیا آپ کے نام پر موجود سم کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔
ٹیلی نار
ٹیلی نار موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی ٹیلی نار نمبر سے ایس ایم ایس میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 7751 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
موبی لنک
موبی لنک موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی موبی لنک نمبر سے ایس ایم ایس میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 6001 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
وارد
وارد موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی وارد نمبر سے ایس ایم ایس میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 789 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
یوفون
یوفون موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کے لیے یوفون نمبر سے *336*1# ڈائل کریں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
زونگ
زونگ موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کےلیے زونگ نمبر سے *6622# ڈائل کریں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
اگر آپ کی سم کا سٹیٹس غیر تصدیق شدہ ہو تو کسی فرنچائز یا ریٹیلر پر جا کر اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔اگر سم آپ کے نام پر نہیں مگر آپ کے استعمال میں ہے تو اسے بھی اپنےنام کرنا بہت آسان ہے۔ بس سم لےکر فرنچائز جا کر بائیومیٹرک تصدیق کرنا ہوگی۔