School Students to get Solar Panels Under 3rd Phase Of Ujala Scheme
سکول کے طلباء کو مزید سولر پینل دینے کی تیاریاں
اس دفعہ سولر پینل دینے کے لیے میرٹ کافی کم رکھا گیا ہے۔ اب ایسے تمام طلباء جنہوں نے 60 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہونگے، وہ سولر پینل پا سکیں گے۔
اجالا پروگرام کے پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 10 ہزار طلباء کو سولر پینل دئیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 88 ہزار طلباء نے سولر پینل حاصل کیا۔
حکومت پنجاب عزم کیے ہوئے ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے شمشی ذرائع سے بجلی حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دی جائےگی۔حکومت پنجاب عام افراد کو بھی سولر لیمپ دینے کا سوچ رہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں بہت سی سٹریٹ لائٹس کو بھی سولر پینل پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام .واٹرپیوریفیکیشن پلانٹس پر سولر پینل لگانے کی ہدایت کی ہے