[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات وزیراعلی پنجاب کی علم دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہیں،پروفیسر عبدالجبارملک



تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات وزیراعلی پنجاب کی علم دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہیں،پروفیسر عبدالجبارملک


ایمرسن کالج ملتان ۔ (06 ستمبر۔2015ء)
وزیراعلی پنجاب کی طرف سے تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات ان کی علم دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے اورتعلیمی ترقی میں کامیابی کیلئے ان کی سوچ اور ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہرمحب وطن اور دیانتداراستاد کا فرض اولین ہے۔ان خیالات کااظہار پروفیسر عبدالجبارملک پرنسپل ایمرسن کالج ملتان نے سینئرسٹاف ممبرز،کوارڈینیٹر شعبہ جات،امورطلباء،ڈسپلن اور ہاسٹلز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایمرسن کالج میں ڈسپلن کی سیکیورٹی مثالی ہے۔آؤٹ سائیڈرز کاداخلہ مکمل طورپربند ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلی حکام کی ہدایت کی روشنی میں اساتذہ کرام کی حاضری رپورٹ روزانہ کی بنیادپربھیج دی جائے گی۔اس بات پروفیسر شفیق چوہدری،پروفیسر منیرصدیقی،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی ،پروفیشر شکیل صدیقی اورپروفیسر ذوالفقارعلی راں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔طلباء کی حاضری کومانیٹر کرنے کیلئے ڈاکٹر نعمت الحق،اکیڈمک اورادبی پروگرام کے فروغ کیلئے پروفیسر نسیم 
شاہد اورنظام الاوقات کوترتیب دینے کیلئے ڈاکٹر عبدالاحد اور پروفیسر نسیم چانڈیہ کوانچارج مقرر کیاگیاہے۔

Emerson College Multan News

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search