Students endowed by PEEF must register under PEC
Those students of 5th, 8th and 10th grade who get stipend under PEEF program are required to register under Punjab Examination Commission. Moreover their results are also required to be entered in Students Information System of PEEF.
پیف سے منسلک طلبا کی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن میں شمولیت لازمی ہے
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"سے منسلک سکولوں کے جماعت پنجم ، ہشتم اور نہم و دہم کے طلباء و طالبات کی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن اور بورڈ امتحانات میں شمولیت اور ان کے نتائج کا پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں اندراج لازم ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر فاس پروگرام کے جاری کردہ سرکلر میں کہاگیا ہے کہ سکول پارٹنر ز بورڈ و پیک امتحانات 2015 میں شریک طالب علموں کے نتائج کا سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں اندراج یقینی بنائیں۔سکول پارٹنرز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے تا کہ طالب علم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر یں۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول سے منسلک309 سکولوں کا 16 واں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ منعقد ہوا۔ اس ٹیسٹ میں44398 طالب علموں نے حصہ لیا۔