پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں کالجزکےلئے پانچ ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں کالجزکےلئے پانچ ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اساتذہ کی بھرتی گریڈ 17میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی
پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں کالجزکےلئے پانچ ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اساتذہ کی بھرتی گریڈ 17میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلہ میں فائل ورک مکمل کر کے سمری چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی ہے ۔مزید بتا یا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو بھرتی کے بعد تربیت بھی دی جائے گی ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں بھرتی کئے گئے تین ہزار اساتذہ کو موسم گرماکی تعطیلات میں تربیت دی جائےگی۔