Punjab Education endowment fund (PEEF) Scholarship 2016 Latest Download Application
Punjab Education Endowment Fund is department established by Punjab Govt.
purpose of this department is to give scholarship to deserving students so that they can continue their education.
پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈکے قیام کا مقصد مستحق طلبا کووظائف مہیا کرنا ہے،ترجمان
لاہور (پ ر) پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا قائم کردہ ادارہ ہے‘ترجمان۔ اس کے قیام کا مقصد ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی سفر جاری رکھنے کیلئے وظائف مہیا کرنا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بنیاد دو ارب روپے سے رکھی گئی تھی۔ اب اس کی انڈومنٹ فنڈ کی رقم سولہ (16) ارب ہے اور اپنے قیام سے لے کر آج تک پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ایک لاکھ پچاس ہزار طلباء کو وظائف مہیا کرچکا ہے جس کی مالیتی سات ارب روپے سے زائد ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ذہین طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف مہیا کرتا ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی معاشی و سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ سماجی اور معآشی ترقی میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے میلکس اینڈ مائر کے تعاون سے ’’منزل مراد‘‘ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔