[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Graduation and Masters Exams in BZU Multan to be held 3 Months Earliar

Graduation and Masters Exams in BZU Multan to be held 3 Months Earliar

زکریا یونیورسٹی،گریجویشن،ماسٹرز سالانہ امتحانات3ماہ قبل ہی منعقد کرانیکا فیصلہ


زکریا یونیورسٹی نے ایم اے ‘ایم ایس سی اور بی اے ‘بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 3ماہ قبل ہی منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا‘ بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم اے ‘ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 3ماہ قبل ہی منعقد کرانے کے انتظامات کر لئے ہیں ‘ ایم اے  , ایم ایس سی کے امتحانات 2016 میں جنوری میں ہوئے تھے ‘زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امتحانی نظام میں بہتری کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ ایم اے ‘ ایم ایس سی اور بی اے ‘بی ایس سی کے امتحانات کو موجودہ شیڈول سے 3ماہ قبل منعقد کرایا جائے‘ اس سلسلے میں اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ‘ 2017میں ایم اے ‘ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 3ماہ قبل اکتوبر میں ہی منعقد کئے جائیں گے‘اس کے بعد بی اے ‘ بی ایس سی کے امتحانات 3ماہ پیچھے لائے جائیں گے ‘زکریا یونیورسٹی میں مختلف امتحانات اوپرنیچے ایک ساتھ ہونے سے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سٹاف کو شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں‘ امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتیوں میں بھی مشکل درپیش ہوتی ہے‘ رزلٹ ایک ساتھ تیار کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے ‘ اس وقت یونیورسٹی کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات ساتھ ساتھ منعقد ہوتے ہیں جس کے باعث مسائل درپیش آرہے ہیں ‘اس بارے میں کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مطاہر نے بتایا کہ چند ماہ میں مختلف امتحانات کے اکٹھے انعقاد سے مشکل پیش آتی ہے ‘ اس کے لئے امتحانی نظام کا شیڈول ٹھیک کیا جائے گا اورپورا سال وقفے وقفے سے پیپرز ہونگے تاکہ مزید احسن طریقے سے معاملات سرانجام دئیے جاسکیں ‘ انہو ں نے مزید بتایا کہ امتحانات بروقت ہونگے اور رزلٹ بھی ان ٹائم ہونگے ‘اس سلسلے میں انہوں نے فوکس کیاہوا ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھتے ہیں ۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search