[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Seminar for Road Safety and Traffic Rules held in Govt Emerson College Multan

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد


گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں پورا ہفتہ جاری رہنے والے ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم کے اختتام پر آج ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی آر-پی-او ملتان سلطان اعظم تیموری، ایس- پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد شریف جٹ اور ڈی-ایس-پی ٹریفک پولیس ملتان ہما نصیب تھے۔


موٹر پولیس افسران نے طلباء کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی افادیت کے متعلق لیکچر دیئےاور روڈ پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی۔
مہمانِ خصوصی آر-پی-او ملتان سلطان اعظم تیموری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سڑک پر صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، کسی قوم کا اخلاقی معیار پرکھنے کا
یہ بھی ایک پیمانہ ہے کہ وہ قوم ٹریفک قوانین کی کتنی پاسداری کرتی ہے اور سڑکوں پر کتنے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کے بارے میں بڑے احسن طریقےسے آگاہ کیا اور طلبہ سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی تاکہ ملتان میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پا کر ٹریفک کی فراوانی کو یقینی بنایا جاسکے۔
پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان ڈاکٹر محمد سلیم نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اہتمام ہوتے
رہیں گے۔ انھوں نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورتمام مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میںپرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان ڈاکٹر محمد سلیم کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اور مقررین میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ہیلمٹ گفٹ کیے گئے۔
تقریب کو احسن اور منظم طریقے سے منعقد کرانے پر پروفیسر ڈاکٹر نعمت الحق، پروفیسر ڈاکٹر منصور قریشی، پروفیسر ملک محمد اسلم، پروفیسر ظفر شیروانی، پروفیسر راؤ ظفر اقبال اور دیگر سٹاف کی کوششوں کو سراہا گیا اوربڑی تعداد میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Seminar for Road Safety and Traffic Rules held in Govt Emerson College Multan

Seminar for Road Safety and Traffic Rules held in Govt Emerson College Multan

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search