Punjab Educational Endowment Fund to be increased upto 20 Billions
کم وسیلہ طلبہ کی مالی معاونت وتعلیمی اخراجات برداشت کرنے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا، ابتدائی طور پر 12ارب کے فنڈز رکھے گئے اور ڈیڑھ لاکھ طلباوطالبات کو ادائیگی کی گئی پروگرام کی کامیابی اور غریب طلبہ کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستوں پر وزیراعلیٰ نے فنڈ کا حجم رواں برس 20ارب کرنے اور مزید 50ہزارطلبہ کو شامل کرنے کی ہدایت کردیوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا حجم 20ارب روپے کرنے اور مزید 50ہزارطلبہ وطالبا ت کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یادرہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کم وسیلہ طلبہ کی مالی معاونت اورتعلیمی اخراجات برداشت کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیاجس کیلئے ابتدائی طور پر 12ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے تھے اور ڈیڑھ لاکھ طلباوطالبات کو اس فنڈ کے تحت تعلیمی اخراجات کی ادائیگی کی گئی تاہم اس پروگرام کی کامیابی اور غریب طلبہ کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس فنڈ کا حجم رواں برس 20 ارب روپے کرنے اور مزید 50 ہزارذہین وکم وسیلہ طلبا وطالبات کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔