Fee Schedule for Regular & Private Candidates SSC Annual 2017 BISE Multan
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017کیلئے فیس شیڈول کا اعلان کردیا
جاری کردہ شیڈول کے مطابق گورنمنٹ سکولز جماعت نہم کے امیدواران پراسیسنگ فیس اور ڈویلپمنٹ فنڈ کے 495 روپے فی امیدوار کے حساب سے جمع کرائیں گے ۔جبکہ جماعت دہم کے امیدواران 600روپے سند فیس اور 495روپے پروسیسنگ فیس اور ڈویلپمنٹ فنڈ ٹوٹل 1095 روپے فی امیدوار کے حساب سے جمع کرائیں گے جماعت دہم میں شرکت کرنے والے امیدواران اگر جماعت نہم میں 33فیصد سے کم حاصل کردہ نمبروں والے مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں تو ان مضامین کا اندراج واضح طور پر پارٹ ون ( نہم) کے کالم میں کریں اور ایسے تمام امیدواران کو جماعت نہم و دہم ( کمبائنڈ ) فیس سائنس گروپ 2395 اور آرٹس گروپ کو 2295 روپے ادا کرنا ہو گی۔جماعت نہم میں ری ایڈمیشن ہونے والے طلبا وطالبات داخلہ فیس سائنس گروپ 1145 اور آرٹس گروپ 1095روپے جمع کرائیں گے ۔ہر ادارہ اپنے طلبا وطالبات کے آن لائن کئے گئے داخلہ فارمز کی ہارڈ کاپی اور فیس سٹیٹمنٹ (گروپ وائز) دفتر کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان میں جمع کرائیگا۔