Interviews Schedule for Educators Jobs 2016-17 Education Department Multan
انٹرویوز شیڈول کے مطابق بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں 19دسمبر سے شروعمحکمہ تعلیم ملتان کے حکام نے کہا ہے کہ ایجوکیٹرز بھرتی ہونے کے خواہش مند امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایجوکیٹرز کی تمام کیٹگریز ماسوائے ای ایس ای (سائنس، میتھ) کے انٹرویوز اشتہار میں دئیے گئے شیڈول کے مطابق گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں 9بجے صبح سے 3بجے سہ پہر 19 دسمبر سے شروع ہو کر 27 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ ایسے امیدواروں جنہوں نے مردانہ سکولز میں اپلائی کیا ہے اور ان کا تعلق تحصیل جلال پور پیروالا سے ہے کے انٹرویوز ہوں گے ۔ اسی طرح مورخہ 20 دسمبر کو تحصیل شجاع آباد کو تحصیل ملتان صدر، 22 دسمبر کو تحصیل ملتان سٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے ۔ 23دسمبر کو ایسے امیدواروں جنہوں نے زنانہ سکولز میں اپلائی کیا ہے اور ان کا تعلق تحصیل جلال پور پیروالا سے ہے کے انٹرویوز ہوں گے اور مورخہ 24 کو تحصیل شجاع آباد، 26 کو تحصیل ملتان صدر اور 27 دسمبر کو تحصیل ملتان سٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروںکے انٹرویوز ہوں گے ۔