[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

HEC to Introduce Online System for Degree Verification

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ 

HEC to Introduce Online System for Degree Verification

یونیورسٹیاں مساویت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز نہیں ہونگی،سسٹم نادرا سے منسلک ،تصدیق کیلئے طالبعلم ڈگری سکین کر کے اپ لوڈ کریگا:سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مراسلہ جاری

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، یونیورسٹیاں خود سے مساویت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرارہا ہے ،ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق، مساویت سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا کام ایچ ای سی کرے گا۔نئے نظام کا مقصد ڈگریوں کی تصدیق اور مساویت کے معاملات کوآسان بنانا ہے ۔ایچ ای سی کے موجودہ سسٹم کے تحت ڈگریوں کی تصدیق ریجنل دفاتر کراچی، کوئٹہ اور لاہور سے کی جارہی ہے ،تاہم جلد ہی اسے پاکستان بھر میں آن لائن کر دیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت طالبعلم اپنی ڈگری کو ایچ ای سی کے آن لائن سسٹم میں سکین کر کے اپ لوڈ کرے گا اور یہ سسٹم نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا ،جہاں پر پہلے مرحلے میں امیدوار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے پاکستان کوالی فکیشن رجسٹر بھی بنا یا جارہا ہے ،جہاں تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے ڈگری پروگرامز کی تفصیلات موجود ہوں گی ، اگر پاکستان کوالی فکیشن رجسٹر میں کسی ڈگری کی تفصیلات درج نہیں ہوں گی تو طالبعلم اپنی ڈگری کی تصدیق نہیں کراسکے گا۔ ایچ ای سی اس سسٹم میں مزید شفافیت لانے کے لئے تمام یونیورسٹیوں کے کنٹرولر امتحانات کو اس ڈیٹا بیس تک رسائی دے گا تاکہ طالبعلم کی سکین کردہ ڈگری کو کنٹرولر امتحانات بھی چیک کر سکے ۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search