Intermediate Supplementary Result Card Prepared. BISE Multan
لنک بند ہونے سے قبل امیدوار رزلٹ کارڈ حاصل کرلیں :تعلیمی بورڈ ملتا نملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتا ن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان 2016 کے رزلٹ کارڈ تیا ر ہوگئے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ حکام نے رزلٹ کارڈ تیا ر کرلئے ہیں مگر ان کو امیدواروں کے گھروں پر نہیں بھجوایا جائیگا بلکہ ریگولر امیدوار یہ رزلٹ کارڈ اپنے اداروں کے توسط سے بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدوار آن لائن سسٹم کے ذریعے حاصل کرسکیں گے ، ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، اگر کسی امیدوار نے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا اور اس کا امتحان میں شرکت کا چانس ضائع ہوگیا تو ا سکی ذمہ داری بورڈ پر نہیں ہوگی اس لئے یہ لنک بند ہونے سے قبل امیدوار رزلٹ کارڈ حاصل کرلیں۔