"Volunteers in Policing" by Punjab Police Multan Ceremony in Govt Emerson College Multan
’’والنٹیئرز اِن پولیسنگ‘‘ سسٹم کے تحت ایمرسن کالج میں تقریب
طلبہ فورس کا حصہ بنیں ،سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کوئی چیز اپ لوڈ نہ کریں:سی پی او
سی پی او احسن یونس نے ’’والنٹیئرز اِن پولیسنگ‘‘ سسٹم کے تحت ایمرسن کالج میں تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر کالجز منصور احمد شاہ ، پرنسپل ڈاکٹر محمد سلیم ، ایس ایس پی آریشنز عمارہ اطہر،ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ یہاں پولیس دوست بنانے آئے ہیں تاکہ پولیس اور عوام میں فاصلوں کو ختم کیا جا سکے ۔ آپ ہماری فورس کا حصہ بنیں اور سماج دشمن عناصر کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کوئی چیز اپ لوڈ نہ کریں۔آخر میں طلبا و طالبات کو پولیس دوست بیج لگائے گئے ۔