"Zewar Taleem Program" to be started from 15th March
آغازمظفر گڑھ،بہاولپور، ڈیرہ، راجن پور، رحیم یار خان،بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، لیہ سمیت 16اضلاع سے ہوگاملتان(خصوصی رپورٹر) صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن 15مارچ سے جنوبی پنجاب کے 16منتخب اضلاع میں ’’زیور تعلیم پروگرام‘‘ کے تحت خدمت کارڈز سکیم لانچ کرے گا۔اس پروگرام کا مقصد دوردرازعلاقوں کے بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کی تعلیم تک رسائی آسان بنا کر ان کا معاشی مستقبل محفوظ بنانا ہے ۔ـمنصوبے کا آغاز مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بھکر، چنیوٹ، جھنگ، لیہ، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور سے کیا جا رہا ہے ۔ طالبات کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ خدمت کارڈ کے ذریعے طالبہ کے اکائونٹ میں ماہانہ 1000روپے ٹرانسفر کئے جائیں گے ۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 16اضلاع کے 2977سکولوں کی 4لاکھ 61ہزار سے زائدمستحق طالبات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔چھٹی تادسویں جماعت کی طالبات پروگرام سے مستفید ہوں گی۔پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے ۔