50000 Tablets to be distributed in Schools of Punjab
سکولوں میں 50 ہزار ٹیبلٹس تقسیم کریں گے، شہباز شریف
پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں سکولوں میں 50 ہزار ٹیبلٹس بھی تقسیم ہونگے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے ارفع کریم ٹاور میں پنجاب فری وائی فائی سروس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 5 شہروں میں 200 سے زائد وائی فائی ٹاورز بنائے جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے پٹواری کلچر سے نجات ملی، تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سکولوں میں 50 ہزار ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔