[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Punjab Govt Cycle Scheme For School Students, Details 2017

سکولوں میں حاضری بڑھانے کیلئے بچوں کو سائیکلیں دینے کا فیصلہ

Punjab Govt Cycle Scheme For School Students, Details 2017
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کا ڈراپ آؤٹ ریٹ کم کرنے کے لئے سائیکلیں دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا



پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کا ڈراپ آؤٹ ریٹ کم کرنے کے لئے سائیکلیں دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں میں 10ہزار سائیکلیں تقسیم کی جائینگی ۔ پہلے مرحلے میں مظفر گڑھ اور راجن پور کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر 
تعلیم نے کہا اس کامیاب تجربہ کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بچوں کو سائیکلیں دی جائیں گی۔
بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ کرنے اور سکول چھوڑکر جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم 10 ہزار بچوں کو سکول آنے اور جانے کیلئے دس ہزار مفت سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو سائیکلیں دی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم غریب عوام کے بچوں کو سائیکلیں ملنے سے نہ صرف انہیں سکول آنے جانے میں آسانی ہوگی بلکہ انہیں بسوں اور ویگنوں کا کرایہ بھی نہیں دینا پڑے گا، اس سے پہلے حکومت مانیٹرنگ ایلیویشن آفیسر کو سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے موٹرسائیکلز بھی دے چکی ہے جس سے سکولوں کی مانیٹرنگ بہتر ہوئی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود خان نے کہا ہے کہ منصوبہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ کامیاب تجربہ کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بچوں کو سائیکلز دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں لانا ہے۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search