[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی کے احکامات


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری ،نجی ،مشنری ، آرمڈ فورسز ،ملٹی نیشنل سکولز ،کالجز او ریونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔حکومت پنجاب کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ طلبہ کی آمد ورفت کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں ،بسوں کی چیکنگ اورانہیں محفوظ مقام پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹیاں اے کیٹیگری سکولوں کا روزانہ معائنہ کریں گی ۔مزید برآں تمام بس سٹینڈوں اور ریلوے سٹیشنوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے ا نتظامات مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اداروں اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کاؤنٹرٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ کوہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبے اور اضلاع کے داخلی مقامات پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔پولیو اور خسرہ ٹیموں کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں مکمل شناخت اور تصدیق کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق سکولوں کے آغاز اور اختتام پر 30میٹر کے احاطہ میں غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search