[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

BS & M.Sc Exams Papers Will be Set & Marked by the Colleges Staff - Outcomes of meeting

زکریا یونیورسٹی ایمرسن کالج کو سمسٹر امتحان لینے کی ذمہ داری دینے کو تیار

BS & M.Sc Exams Papers Will be Set & Marked by the Colleges Staff - Outcomes of meeting

وی سی کا گزشتہ سال کے متاثرہ طلبہ کو بغیر اضافی فیس ری چیکنگ کی سہولت دینے کا اعلان ،طلبہ پرنسپل کی وساطت سے درخواست دینگے


زکریا یونیورسٹی ایمرسن کالج کو بی ایس اور ایم اے ،ایم ا یس سی کے سمسٹر امتحان لینے کی ذمہ داری دینے کو تیار ہوگئی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایمرسن کالج کے ایم اے ، ایم ایس سی اور بی ایس کے طلبا و طالبات کے امتحانات کی تمام تر ذمہ داری کالج اساتذہ نبھائیں گے ۔ یونیورسٹی محض مانیٹرنگ کا فریضہ سر انجام دے گی۔ اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر زکریایونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر امین ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عمر چودھری سے گورنمنٹ ایمرسن کالج انتظامیہ اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر راؤ ذوالفقار علی کی میٹنگ میں ہوا۔جس میں کالجز میں جاری بی ایس پروگرام کو درپیش مسائل بارے بحث کی گئی جس میں وائس چانسلر نے صورتحال کا صحیح ادراک کرتے ہوئے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور فیصلہ دیا کہ کالج میں جاری بی ایس اور ایم اے ، ایم ایس سی کے دونوں سمسٹر کے امتحانات کی مکمل ذمہ داری کالج اساتذہ پر ہو گی اور یونیورسٹی حسب دستور نگرانی کا کام کرے گی ۔ وائس چانسلر نے گزشتہ سال کے متاثرہ طلبہ کو بغیر اضافی فیس ری چیکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ جس کیلئے تمام متاثرہ طلبہ پرنسپل کی وساطت سے اپنی درخواست جمع کرائیں گے ۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ قواعد میں تبدیلی کیلئے 15دن کے اندر اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں منظوری لے لی جائے گی اور نگرانی کے نظام کے لئے کالج انتظامیہ اور کنٹرولر امتحانات زکریایونیورسٹی مشاورت سے نظام بنائیں گے ۔
BS & M.Sc Exams Papers Will be Set & Marked by the Colleges Staff - Outcomes of meeting


BS & M.Sc Exams Papers Will be Set & Marked by the Colleges Staff - Outcomes of meeting

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search