“The Emersonians” to Award Medals to the Prominent Students of GEC Multan
گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق طلبہ کی تنظیم دی ایمرسونین کی جانب سے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کو میڈل دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں تقریب 19 نومبر کو منعقد ہوگی۔
(عامر رانا سے) دی ایمرسونین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر انوار احمد نے بتایا ہے کہ ان کی تنظیم کی جانب سے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے ان طلبہ و طالبات کو میڈلز سے نوازا جائے گا جنھوں نے کالج کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کیا ہوگا اور جنھوں نے تعلیمی یا کھیلوں کے مقابلوں میں کالج کا نام روشن کیا ہوگا۔ اس سلسلے میں کالج انتظامیہ سے طلبہ اور طالبات کی فہرست طلب کرلی گئی ہے جو کہ آئندہ چند روز میں بھیج دی جائے گی۔ دی ایمرسونین کی سلانہ تقریب 19 نومبر کو منعقد ہوگی جس میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ان طلبہ میں میڈل تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے اولڈ طلبہ کی تنظیم دی ایمرسونین اس سے قبل بھی کالج کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے اور ایمرسن کالج کے پرفیسرز کو میڈلز اور انعامات کے ساتھ ساتھ کالج کو 25 پنکھوں اور 1,000 پودوں کا عطیہ بھی کرچکی ہے۔
مزید معلومات دی ایمرسونینز کی ویب سایٹ theemersonians.com پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔