[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

Practical Pattern Changed for Matric & Intermediate Exams

Practical Pattern Changed for Matric & Intermediate Exams

اقربا پروری روکنے کے لیے میٹرک, انٹر کا پریکٹیکل پیٹرن تبدیل

آئندہ پریکٹیکل کاپی ،زبانی امتحان کے 15نمبر موقع پر پریکٹیکل ایگزامینر دیگا جبکہ 15نمبر کی جوابی کاپی بورڈ میں بھیجی جائیگی
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی)نے میٹرک اور انٹرکے پریکٹیکل کا پیٹرن تبدیل کردیا ہے ۔فیصلہ کا اطلاق میٹرک و انٹر سالانہ امتحان 2017ء سے شروع ہوگا ۔یہ فیصلہ لاہور میں منعقدہ پی بی سی سی کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔لاہور بورڈ کے چیئرمین چودھری اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں ملتان کے ریاض ہاشمی سمیت صوبہ بھرکے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں نے شرکت کی پی بی سی سی کے فیصلے کے مطابق آئندہ پریکٹیکل کاپی ،زبانی امتحان کے 15نمبر موقع پر پریکٹیکل ایگزامینر دے گا جب کہ 15نمبر کی جوابی کاپی بورڈ میں بھیجی جائے گی جہاں اس کاپی پر فرضی رولنمبر لگایا جائے گا اور اسی کی سنٹرل مارکنگ کرائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پریکٹیکل میں اقربا پروری کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے ۔اجلاس میں انٹر پارٹ فرسٹ کے امیدواروں کی جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تمام بورڈز چیئرمینوں سے فرسٹ ایئر کی ری چیکنگ کے بارے میں پوچھا گیا اور اس کے حوالے رپورٹ حاصل کی گئی۔اجلاس میں ری چیکنگ کا عمل طے شدہ طریقہ کے مطابق کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔تمام چیئرمینوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ری چیکنگ کے دوران جن بچوں کے پرچوں میں غلطیوں کی نشاندہی ہوگی ان کو مروجہ طریقہ کارکے مطابق درست کیا جائے گا۔ 

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search