[Latest News][6]

GEC Multan
News
Scholarships

ادبی و تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مقابلوں کا شیڈول جاری

Competitions by CM Shahbaz sharif 2016-17


ادبی و تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مقابلوں کا شیڈول جاری

شیڈول قرات،نعت خوانی، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں پر مشتمل ،سکولوں کوفارم مہیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع ملتان میں بھی محکمہ تعلیم نے ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقابلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ یہ شیڈول قرات،نعت خوانی، تقریر اور مضمون نویسی کے تحصیل، ضلع اور ڈویژن لیول کے مقابلوں پر مشتمل ہے ۔ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے فارم محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ یا ڈی او سیکنڈری کے آفس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں تحصیل کے سکولوں میں بھی فارم مہیا کردئیے گئے ،حکومت پنجاب کی جانب سے ہر سطح پر جیتنے والوں کے لئے پرکشش انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ تمام مقابلہ جات کے لئے عنوانات کی طرز پر سلیبس بھی دیا گیا ہے تاکہ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان مقابلوں میں صرف نویں اور دسویں جماعت کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات حصہ لے سکیں گے ۔

About Author Aamir Rana

Aamir Rana is a Web Designer and an addicted Blogger. He is admin of official website of Govt Emerson College Multan and its social media accounts. Purpose of creating this blog is to facilitate students by providing them all updates regarding education. You can catch him on social media links given below.

Start typing and press Enter to search