ایچ ای سی کا زکریا یونیورسٹی میں ادبی میلہ کرانے کا فیصلہ
ایونٹ میں ملتان کی تاریخ ، فن پاروں اور فنکاروں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا تخلیق کاروں سے رابطے ، مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی افتتاح کرینگے :مرتضیٰ نورملتان(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے ملتان کے کلچر کی ترویج اور تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لئے مارچ کے پہلے عشرے میں ادبی میلہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایچ ای سی کے نمائندہ مرتضیٰ نور، زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد، ڈاکٹر حماد رسول نے کہا کہ ایونٹ میں ملتان کی تاریخ اور کلچر سے جڑی نوادرات کی نمائش ،ہنرمندوں کے فن پاروں اور فنکاروں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا، ایونٹ میں مشاعرہ اور صوفی نائٹ بھی ہوگا ،انہوں نے بتایا کہ خطے کے تمام تخلیق کاروں سے رابطے کئے جارہے ہیں ایونٹ کا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کریں گے ،میلے کے لئے نیشنل بک فاونڈیشن نے بھی کمیٹی بنادی ہے ۔
=