کالجز،یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کیلئے کام شروع
محکمہ تعلیم پنجاب نے یونیورسٹیوں اور کالجز کی رزلٹ بیسڈ مانیٹرنگ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہملتان(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعلیمی کارکردگی کے تعین کیلئے درجہ بندی کے نظام کے اجرا پر کام شروع کردیاگیا ہے ۔اس اقدام سے طالب علموں کو بہترین تعلیمی اداروں کی شناخت میں مدد ملے گی۔