سرکاری بوائز وگرلز کالجوں میں مارننگ اسمبلی کرانے کا حکم
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایڈوائزری کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیاملتان (خصوصی رپورٹر ) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری بوائز وگرلز کالجوں میں مارننگ اسمبلی شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ہائر ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ اسمبلی سے طلبا وطالبات میں ڈسپلن پیدا ہوگا ۔صبح کالجز میں اسمبلی کے بعد طلبا وطالبات کلاسز میں جائیں گے ۔ہائرایجوکیشن ایڈوائزری کونسل معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کی سفارشات پیش کرے گی جن پر عمل کیا جائے گا ۔