M.A/M.Sc Annual Examinations Eligibility Criteria for 2016 Exams
زکریا یونیورسٹی کے کنٹرولر آفس کے مطابق ایم اے ، ایم ایس سی حصہ اول ودوئم ضمنی امتحان 2015اور پہلی بار شرکت کرنے والے کمپارٹمنٹ امیدوار سالانہ امتحان 2016میں شرکت کے اہل ہوں گے ،پہلی بار ایم اے ، ایم ایس سی حصہ اول و دوئم میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لئے بالترتیب بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے ، ایم ایس سی حصہ اول میں پاس ہونا ضروری ہے اور ایک سال کا وقفہ بھی ہونا چاہیے ۔